بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

0
28

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر مزمل اسلم اور کیپرا کی ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو پہلے مرحلے میں کیٹیگرائز کیا جائے گا، کیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو کاروبار کے حجم کے بنیاد پر اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز سے فکس ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر وصول ہو گا، وزیر اعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم نے کہا کہ پہلے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ % کے حساب سے جو ٹیکس پہلے سے عائد ہے وہ دینا چاہیں گے یا فکس ٹیکس دیں گے ؟ جو مالکان کی مرضی ہوگی اس کے مطابق ٹیکس لیا جائے گا، ترجمان کیپرا کے مطابق نئے مالی سال سے فکس سیلز ٹیکس آن سروسز وصول ہو گا۔

Leave a reply