نسیم شاہ کے بھائی بھی میدان میں آگئے

0
143

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کے بھائی عبید شاہ جو انڈر 19 میں شامل ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ .

انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ کا آغاز نسیم شاہ کے ساتھ کیا اور وہ اپنے بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ 16 سالہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں اور انہوں نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ پر نسیم شاہ سے مشورہ کرتے ہیں۔

Leave a reply