امریکی سفیر سے ملاقات تنازعہ اختیار کر گئی

0
109

ہاٹ لائن نیوز : امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف دائر بطور اعتراض درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھا

عدالت کا کہناہے کہ صدر اور وزیراعظم کو ڈائریکٹ فریق نہیں بنا سکتے ، عدالت نے آفس اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ازبا کامران کی درخواست پر سماعت کی ، وفاقی حکومت کی جانب سے جاوید قصوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی ، دونوں افسران کی امریکی سفیر سے ملاقات الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہوگی ، دونوں افسران کے خلاف صدر پاکستان اور وزیراعظم کو درخواست دی ، صدر پاکستان اور وزیراعظم نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت صدر پاکستان اور وزیراعظم کو زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply