
ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 20 ڈالرکم ہوکر 1968 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔
جسکے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونےکی فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی سے 211800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کمی سے 181584 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر برقرار رہی۔








