نواز شریف کے استقبال کے لیے ‘خصوصی ملبوسات’ تیار

0
256

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن سے 4 سال بعد وطن واپسی پر لیگی قیادت نے استقبال کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی تیاریوں پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔

مسلم لیگ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں خصوصی لباس بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ نے بتایا کہ 21 اکتوبر کے لیے خصوصی کپڑے تیار کیے گئے ہیں جن پر نواز شریف کی تصویر ہے، یہ کپڑے پارٹی رہنماؤں کو دیے جائیں گے۔

حنا پرویز بٹ مطابق پارٹی کی خواتین نواز شریف کی تصویر والے کپڑے پہنیں گی جب کہ یوتھ ونگ کے نوجوان نواز شریف کی تصویر والی شرٹس پہنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کپڑے خاص طور پر 21 اکتوبر کے لیے تیار کیے گئے ہیں، اس سے قبل گوجرانوالہ جلسہ میں بھی نواز شریف کی تصویر والے کپڑے تیار کیے گئے تھے۔ مریم نواز نے بھی نواز شریف کی تصویر والا سوٹ پہنا تھا اور دیگر خواتین رہنماؤں نے بھی اسی طرح کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

حنا پروزبٹ نے کہا، ‘اس بار بھی ہماری تیاری مکمل ہے۔ میں خود نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنوں گا۔

وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد سے محبت کا یہ انوکھا پیمانہ ہے کہ آپ نے اپنے قائد کے نام یا تصویر والا لباس پہنا ہے۔

Leave a reply