
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے، جبکہ یہ نرخ 2 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے۔









