
نئے نرخوں کے تحت پیٹرول اب 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد سابقہ نرخ 3 سو 76 روپے 6 پیسے سے بڑھ گئے ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو بھی زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نیا نرخ 399 روپے 82 پیسے ہوگیا ہے، جبکہ اس کی پہلے سے مقرر قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر تھی۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقۂ کار کے تحت کی گئی ہے۔








