فولڈایبل آئی فون کی اسکرین میں مسائل، ایپل کا متاثرہ فونز تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
31
فولڈایبل آئی فون کی اسکرین میں مسائل، ایپل کا متاثرہ فونز تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایپل کےنئے فولڈایبل آئی فون کی اندرونی اسکرین میں خرابیوں کی شکایات سامنے آنےکےبعدکمپنی نے متاثرہ صارفین کو فون تبدیل کرنیکی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق محدود تعداد میں ڈیوائسز اس مسئلے سے متاثر ہوئی ہیں، تاہم خرابی کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں فون کی اندرونی اسکرین پر دراڑیں اور لکیریں دیکھی گئی ہیں۔ یہ نشانات زیادہ تر اس مقام کے قریب ظاہر ہوئے جہاں سے فون فولڈ ہوتا ہے۔

ایپل نےاپنےصارفین کو اس بات کا مشورہ دیا ہے کہ اگر انکے فون کی اسکرین میں کوئی مسائل پیدا ہوں تو وہ متبادل ڈیوائس کےحصول کیلیے ایپل کیئرسےرابطہ کریں۔

دوسری جانب الیکٹرانک آلات کے تجزیے اور مرمت کے ادارے آئی فکس اِٹ نے فون کے اندرونی ڈھانچے کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ممکنہ وجہ کی نشاندہی کی ہے۔ ادارے کے مطابق اسکرین کےنیچے موجود کیبل اور سپورٹ بارکی ترتیب خرابی کاسبب بن سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فولڈنگ اسمارٹ فونز میں مضبوطی اور دیرپا کارکردگی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ایپل کی جانب سے متبادل فون فراہم کرنے کا اقدام صارفین کی شکایات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ خرابی کی اصل وجہ سامنے آنے کے بعد ہی مستقبل کے لیے مؤثر حل کا تعین ممکن ہوگا۔

Leave a reply