علی ظفرنےپی ایس ایل 9 کےترانےکا نام بتادیا

0
63

ہاٹ لائن نیوز ؛ دنیا کے مشہور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 9 کا ترانے کا نام بتا دیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل 2024 منانے میں کچھ ہی دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کے لیے تیاریاں کر رہا ہے جب کہ شائقین اس سیزن کے ترانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کرکٹ شائقین کا انتظار ختم کرتے ہوئے علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔

علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں ترانے کے بول تھے اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا کہ ’’جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کھل کے کھیل‘‘۔

گلوکار نے پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کا ترانہ بے خوف ہوکر کھیلنے اور جینے کے بارے میں ہے، اسی لیے میں نے ‘کھل کے کھیل’ کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔

کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ “اپنے ڈانسنگ جوتے تیار رکھیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے”۔

Leave a reply