بچے کی تشددزدہ لاش نےعلاقےمیں خوف وہراس پھیلادیا

0
77

ہاٹ لائن نیوز: پورٹ قاسم کے قریب سے چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی کمر پر سیاہ نشان ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ بچے کو کسی چیز سے قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب سے چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، لاش ملنے کی اطلاع پر تھانہ سکھن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول بچے نے سرخ رنگ کی شرٹ، نیلی نیکر پہن رکھی تھی اور اس کی پیٹھ پر سیاہ نشان تھے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے مار مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچے سے بدفعلی کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم بچے کی لاش کو کہیں اور قتل کر کے سکھن تھانے کی حدود میں پھینک دیا گیا ہے۔

Leave a reply