سندھ میں سی سی ای امتحان کے قواعد تبدیل، عمر کی حد 33 سال کرنے کی منظوری

0
10
سندھ میں سی سی ای امتحان کے قواعد تبدیل، عمر کی حد 33 سال کرنے کی منظوری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) کے امیدواروں کے لیے اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نئے فیصلوں میں عمر کی حد، امتحان میں شرکت کے مواقع اور کامیابی کے لیے درکار کم از کم نمبروں سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سی ایم ہاؤس کراچی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی طریقہ کارمیں بہتری کیلیے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق سی سی ای میں حصہ لینے والے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال سے بڑھا کر 33 سال کر دی جائے گی۔ اسکے علاوہ امتحان میں شرکت کیلیے دستیاب مواقع کی تعداد تین سےبڑھا کر5کرنیکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں سی سی ای 2026 کے لیے کامیابی کا کم از کم تناسب 40 فیصد سے گھٹا کر 33 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں، ایک پرچے پر مشتمل امتحانات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ کا نظام متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ان اقدامات کے ذریعے امتحانی نظام میں تبدیلیاں لانے اور امیدواروں کو مقابلے کے امتحانات میں شرکت کے اضافی مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Leave a reply