سہیل آفریدی اور افغانستان کا رابطہ؟ طارق فضل چوہدری کا بڑا دعویٰ

0
42
سہیل آفریدی اور افغانستان کا رابطہ؟ طارق فضل چوہدری کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کم از کم 40 ارکان اسمبلیوں سے استعفے دینے کے فیصلے کی صورت میں بھی اپنے عہدے برقرار رکھیں گے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دوران چوتھا مسودہ تیار کیا گیا تھا، جس کی منظوری اُس وقت کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دینا تھی۔
وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ مذکورہ مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے افغان حکام سے رابطے کیے جا رہے تھے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی عمران خان سے ملاقات کو مذاکرات میں پیش رفت کے لیے ضروری قرار دیتے تھے۔ طارق فضل چوہدری کے مطابق حکومت نے ملاقات کے طریقہ کار اور سیاسی مسائل کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کی تھیں۔
دوسری جانب انہوں نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Leave a reply