سونے کی قیمت میں 3600 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت کیا ہوگئی؟

0
35
سونے کی قیمت میں 3600 روپے کمی، فی تولہ نئی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ اور 10 گرام سونا سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 24 کیریٹ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 ہزار 86 روپے کم ہوگئے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 129 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی مقامی مارکیٹ کے نرخوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، جبکہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ تازہ قیمتوں پر مرکوز ہے۔

Leave a reply