ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے کی اطلاعات، پروازیں متاثر، اسپتالوں میں ہنگامی اقدامات

0
63
ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے کی اطلاعات، پروازیں متاثر، اسپتالوں میں ہنگامی اقدامات

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر روکنے اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی اطلاعات ہیں۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق، واقعے کے بعد ایئرپورٹ کی تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ حکام کی جانب سے زخمیوں کی حتمی تعداد معلوم کرنے کا عمل جاری بتایا گیا ہے۔

اسپتالوں میں ہنگامی انتظامات

واقعے کے بعد ریاض کے مختلف اسپتالوں میں طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی انتظامات کیے گئے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینلز 3 اور 4 کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ایئرپورٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

پروازوں کا شیڈول متاثر

ایئرپورٹ پر پیدا ہونیوالی صورتِ حال کے باعث ریاض آنے اور وہاں سے روانہ ہونیوالی متعدد پروازیں متاثر ہونیکی اطلاعات ہیں۔ بعض پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کیجانب موڑنے، جبکہ کچھ کومنسوخ یا مؤخر کیے جانیکی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Leave a reply