
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر رد و بدل کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جو اس سے قبل 394 روپے 83 پیسے تھی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر سے ہوگا۔








