پاکستان ٹی20 ٹیم میں بڑی تبدیلی، صاحبزادہ فرحان نئے کپتان مقرر

0
27
پاکستان ٹی20 ٹیم میں بڑی تبدیلی، صاحبزادہ فرحان نئے کپتان مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں کپتانی سمیت ٹیم میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے الگ کرنے کے ساتھ اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا، جبکہ نوجوان بیٹر صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی ٹی20 سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا۔ سیریز کے تمام مقابلے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

صاحبزادہ فرحان کو حالیہ عمدہ کارکردگی کے باعث قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ایشیا کپ میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 3سو83 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔

صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔ بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی زیرِ قیادت پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

نئی قیادت کے ساتھ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک نئے انداز اور امتزاج کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Leave a reply