
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 26 سے 28 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ قیمتوں میں تبدیلی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کیجانب سے مقررہ طریقہ کار کےتحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 389 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے دوران ملک بھر میں ہوگا۔









