لاہور جاتے ہوئے رکشہ کو حادثہ 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

0
43

ہاٹ لائن نیوز : لاہور روڈ پر ای کمیونٹی کے پاس رکشا کو آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشا مسافروں کو لے کر شیخوپورہ سے لاہور جا رہا تھا کہ ایکسل ٹوٹنے کے باعث رکشہ الٹ گیا، الٹنے سے رکشا میں موجود ایل۔ پی۔ جی سلنڈر کو آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، امدادی ٹیموں نے ایک شدید زخمی کو فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال شفٹ کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہو سکی ان کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

Leave a reply