راشد محمود کی ویڈیو وائرل، عظمیٰ بخاری نے ملاقات کے لیے بلا لیا

0
21
راشد محمود کی ویڈیو وائرل، عظمیٰ بخاری نے ملاقات کے لیے بلا لیا

لاہور: سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکار کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا۔

راشد محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ وہ پہلے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ ان کے مطابق صحت کے مسائل کے باعث کئی ماہ سے انہیں کام بھی نہیں مل رہا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کا بھی ذکر کیا اور حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد عظمیٰ بخاری کی جانب سے راشد محمود سے ملاقات کا فیصلہ سامنے آیا۔ ذرائع کے مطابق اداکار کو ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

Leave a reply