
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 322 ڈالر ہوگئی ہے۔








