کالا جادو کا بہانہ بنا کر شہری سے نقدی اور زیورات ہتھیا لیے گئے

0
11
کالا جادو کا بہانہ بنا کر شہری سے نقدی اور زیورات ہتھیا لیے گئے

سرگودھا کے علاقے لیاقت کالونی میں جعلی عامل میاں بیوی کی جانب سے شہریوں کو دھوکہ دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے کاروبار اور گھر پر کالا جادو کیا گیا ہے۔ اس کا توڑ کرنے کے بہانے ملزمان نے گھر سے نقدی اور زیورات حاصل کر لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply