آئین کی پامالی کیوں ؟

0
44

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر گوہر نےکہسہےکہ پہلے دو خاندان ملکی وسائل پر قابض تھےمگراب انہوں نےجمہوری اداروں کو بھی کنٹرول کرلیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہو گی۔ الیکٹورل کالج میں ہمیں مطلوبہ اکثریت حاصل تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اہلیت کو دیکھے بغیر اور جمہوری اقدار کے بغیر عہدے تقسیم کیے۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی انتخاب غیر قانونی ہے۔ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجاز چودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply