ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان

0
7
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پیٹرول بھی مہنگا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی لاگت کے باعث ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر کرایوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں حالیہ 3 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 424 روپے 92 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس سے مارکیٹ میں بعض اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply