
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا اس کی جگہ نئی کرنسی جاری کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کے لیے کسی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
مرکزی بینک نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق کسی بھی اطلاع پر یقین کرنے سے قبل اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذرائع سے تصدیق کی جائے۔









