سونے کیقیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی

0
9
سونے کیقیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونا 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 309 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a reply