ہانیہ عامر نے باکسنگ رنگ میں بھی قدم رکھ دیا

0
0
ہانیہ عامر نے باکسنگ رنگ میں بھی قدم رکھ دیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور گلوکاری کے بعد ایک نئی سرگرمی کا آغاز کردیا ہے۔ اداکارہ نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔

ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں انہیں رنگ میں مختلف باکسنگ تکنیکس کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہانیہ کو باکسنگ کی تربیت ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر دے رہے ہیں۔

عثمان وزیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کسی ڈرامے یا کمرشل کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ حقیقی طور پر باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔

ان کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ میں خاص دلچسپی ہے اور اداکارہ کی پہلی باضابطہ فائٹ سے متعلق اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

ہانیہ عامر کی اس نئی دلچسپی نے ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی باکسنگ ٹریننگ کی ویڈیو پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

Leave a reply