نگران وزیر اعظم کا اظہار تشویش

0
97

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)جہاں دنیا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے وہیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیاگیاہے۔

نگراں وزیراعظم انورحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال دل دہلا دینے والی ہے، مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔’

دوسری جانب اسرائیل اور حماس جنگ کے حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھڑک اٹھنے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان نےہمیشہ ہی بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ اوااو آئی سی کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع حل کیساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔”

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم عالمی برادری سے دشمنی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اکٹھے ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a reply