بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

0
24
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی آواران کے علاقے بدرنگ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کارروائی ہوئی، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a reply