شادی سے قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، مومنہ اقبال کا انکشاف

0
17
شادی سے قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، مومنہ اقبال کا انکشاف

لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے کچھ روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا سامنا کر رہی تھیں اور ایک موقع پر ان کے ذہن میں خودکشی کا خیال بھی آیا۔

حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے شادی سے قبل پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ نجی نوعیت کے مواد کے منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے انکو شدید ذہنی اذیت میں مبتلاکر دیا تھا۔

اداکارہ کے مطابق شادی سے تقریباً 12 روز قبل ان کی ذہنی کیفیت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ جذباتی طور پر خود کو مکمل طور پر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی تھیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ اس دوران انہیں یہ خوف بھی لاحق تھا کہ ان کے منگیتر حمزہ شاید انہیں چھوڑ دیں گے، تاہم مشکل وقت میں ان کے منگیتر نے بھرپور ساتھ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کی حمایت اور حوصلہ افزائی نے انہیں اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے طاقت فراہم کی۔

مومنہ اقبال کے مطابق اس عرصے کے دوران انہیں شدید ذہنی دباؤ اور جذباتی مشکلات سے گزرنا پڑا، تاہم اپنے قریبی لوگوں کی حمایت نے انہیں حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد دی۔

Leave a reply