پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی آن لائن رجسٹریشن، ڈیڈ لائن 6 ستمبر مقرر

0
14
پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی آن لائن رجسٹریشن، ڈیڈ لائن 6 ستمبر مقرر

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ ڈیلرز کو پنجاب آرمز لائسنس پورٹل پر اپنی تفصیلات اور ڈیجیٹل انوینٹری درج کرنے کے لیے مزید 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے 350 سے زائد اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران آن لائن پورٹل پر اسٹاک، خرید و فروخت اور دیگر ضروری معلومات درج کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کو موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کا ریکارڈ آن لائن درج کرنے کے لیے اب 6 ستمبر 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام مکمل فعال ہونے کے بعد پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگا۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ 413 اسلحہ ڈیلرز میں سے اب تک 230 ڈیلرز اپنی تفصیلات ڈیجیٹل انوینٹری سسٹم میں درج کر چکے ہیں۔

Leave a reply