سونا پھر مہنگا! فی تولہ قیمت 4 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرگئی

0
11
سونا پھر مہنگا! فی تولہ قیمت 4 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرگئی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ فی تولہ چاندی 80 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 29 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 20 ڈالر بڑھ کر 4,395 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی سطح پر قیمت میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے۔

Leave a reply