یوٹیوب شارٹس سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ

0
5
یوٹیوب شارٹس سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ

یوٹیوب پر مختصر ویڈیوز یعنی شارٹس دیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، تاہم بعض صارفین مسلسل شارٹس اسکرول کرنے کی عادت سے بچنے کے لیے انہیں اپنی فیڈ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

یوٹیوب میں شارٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے الگ بٹن موجود نہیں، لیکن ایپ کی Time Management سیٹنگ کے ذریعے شارٹس فیڈ پر روزانہ کی حد مقرر کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے اپنے موبائل میں یوٹیوب ایپ کھولیں اور نیچے موجود You ٹیب پر جائیں۔ اس کے بعد اوپر دائیں جانب موجود گیئر آئیکون پر ٹیپ کرکے Settings کھولیں۔

اب Time Management کے آپشن میں جائیں اور Shorts feed limit تلاش کریں۔ اس آپشن کو فعال کرکے وقت کی حد 0 منٹ مقرر کردیں۔

سیٹنگ مکمل ہونے کے بعد یوٹیوب کی ہوم فیڈ پر شارٹس کا سیکشن نظر نہیں آئے گا۔ البتہ نیچے موجود شارٹس ٹیب ختم نہیں ہوگا۔ اگر صارف مقررہ حد کو نظرانداز کرتے ہوئے شارٹس دیکھنا چاہے تو Ignore limit for today کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔

یہ طریقہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر یوٹیوب ایپ میں دستیاب ہے، جبکہ یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ سہولت موجود نہیں۔

نوٹ: یوٹیوب اپنی ایپ کے انٹرفیس اور سیٹنگز میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، اس لیے آپ کے فون میں آپشنز کے نام یا مقام میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

Leave a reply