بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی

0
63

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دوسرے شوہر اقبال حسین کے ہمراہ ویڈیو جاری کی، ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا جرم سمجھا جاتا ہے، میں دوسری شادی کے لیے راضی نہ تھی، گھر والوں اور دوستوں نے شادی کے لیے راضی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شادی کو مثال بنانا چاہتے ہیں کہ تیس یا پینتیس سال کی عمر میں طلاق کے بعد اگرکوئی آپشن ہو تو شادی کی جاسکتی ہے، ایسی عورتیں جو کسی وجہ سے اکیلی ہو جاتی ہیں اور ان کے پاس دوسری شادی کا کوئی آپشن ہو تو وہ شادی کے فیصلے کا سوچ سکتی ہیں،اقبال حسین نے کہا کہ بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے پر ہمارے معاشرے میں تنقید کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، جو لوگ ایسا سوچتے ہیں وہ اصل میں نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

Leave a reply