“یہ تالیاں نہیں غریب کے منہ پر چپیڑیں ہیں” بلال قریشی کی تنقیدی اسٹوری وائرل

0
10
"یہ تالیاں نہیں غریب کے منہ پر چپیڑیں ہیں" بلال قریشی کی تنقیدی اسٹوری وائرل

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مہنگائی میں کمی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپ پر شدید ردعمل دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں مریم نواز کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ 2024 سے پہلے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا تھا، جبکہ 2024 اور 2025 میں صورتحال نسبتاً مستحکم رہی۔ ان کے مطابق 2026 میں مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اشاریے نیچے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں ان کے اس بیان پر موجود حکومتی نمائندوں اور شرکاء کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔

اداکار بلال قریشی نے اس کلپ پر انسٹاگرام اسٹوری میں ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ باتیں واقعی سنجیدگی سے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات غریب طبقے کے مسائل کی درست عکاسی نہیں کرتے۔

بلال قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے مطابق معاشی دباؤ کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں غصے کا اظہار بھی کیا۔

Leave a reply