ورلڈ کپ گیت کا نیا ٹیزر جاری، شکیرا اور برنا بوائے کی جوڑی نے دھوم مچا دی

0
24
ورلڈ کپ گیت کا نیا ٹیزر جاری، شکیرا اور برنا بوائے کی جوڑی نے دھوم مچا دی

فٹبال ورلڈ کپ کے نئے آفیشل گیت کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ اور لاطینی موسیقی کی معروف فنکارہ Shakira نے اپنے نئے اینتھم کی مختصر جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس گیت میں ان کے ساتھ نائیجیریا کے مقبول گلوکار Burna Boy بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی انرجیٹک پرفارمنس سے اس پروجیکٹ کو مزید نمایاں بنا دیا ہے۔

اس سے قبل بھی شکیرا 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ کے مشہور گانے “واکا واکا” کے ذریعے دنیا بھر میں فٹبال شائقین کو جھومنے پر مجبور کر چکی ہیں۔ وہ فٹبال میوزک اینتھمز کی تاریخ میں ایک یادگار نام سمجھی جاتی ہیں۔

دوسری جانب حال ہی میں ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ان کے ایک بڑے کنسرٹ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جس نے ان کی عالمی مقبولیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔

نئے ورلڈ کپ گانے کے اس ٹیزر کے بعد مداحوں میں مکمل گانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار بڑھ گیا ہے۔

Leave a reply