آئی ایم ایف شرط پوری، پیٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ

0
6
آئی ایم ایف شرط پوری، پیٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے شہریوں پر مالی بوجھ مزید بڑھا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں اضافہ کیا ہے۔
نئی ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو پہلے 103 روپے 50 پیسے تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد حکومت نے دونوں بڑی پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طور پر 160 روپے فی لیٹر لیوی کی شرط بھی پوری کر لی ہے۔
حکومتی اقدام کے بعد ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply