یوکرین کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

0
49

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین نے 3 روسی سخوئی لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے اس دعوے کی تا حال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین کی افواج نے ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں دو روسی لڑاکا بمبار طیاروں کو مار گرایا۔

تاہم، روئٹرز کے مطابق، اگر یہ بات درست ہو جاتی ہے، تو ماسکو کو 100 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے جدید فوجی ساز و سامان کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply