لاہور ہائیکورٹ نے پراپراٹی ٹیکس اکھٹا کرنے سے روک دیا

0
43

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ایلیٹ مارکی کی آئینی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا کر دیا۔

درخواستگزار کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

حسن مجید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے درخواستگزار کو 39 لاکھ پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار ہی نہیں رہا۔
سندھ ہائیکورٹ بھی کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار کالعدم قرار دے چکی ہے،عدالتی فیصلوں اور آئینی پابندی کے باوجود لاہور کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس طلبی کا اختیار اور نوٹس قرار دے۔

Leave a reply