ہفتہ کے روز بھی پاسپورٹ وصول کرنے کی سہولت، کاؤنٹرز کھلے رکھنے کا اعلان

0
1
ہفتہ کے روز بھی پاسپورٹ وصول کرنے کی سہولت، کاؤنٹرز کھلے رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہفتہ کے روز پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کریں گے۔

حکام کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر پاسپورٹ وصول کرنے کی یہ اضافی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران شہری اپنے تیار شدہ پاسپورٹس ہفتے کے روز بھی حاصل کرسکیں گے۔

محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تیار پاسپورٹس مقررہ مدت کے اندر وصول کرلیں۔ چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply