گڑ کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

0
80

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں گنے کی کٹائی ختم ہونے کے بعد پشاور کی گڑمنڈی میں قیمتوں میں 30 روپے کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گڑمنڈی میں گڑ کی نئی قیمت 30 روپے فی کلو کمی کے بعد 200 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ گڑ 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پہلے اس کی قیمت 230 روپے تھی۔

سیزن شروع ہو گیا ہے اور گڑ وافر مقدار میں دستیاب ہے، اس لیے قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

جبکہ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہوتے ہی گڑ بند کر دیا جائے گا جس کے بعد قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

Leave a reply