کپتان کی کھلاڑی عدلیہ کے رحم و کرم پر

0
106

ہاٹ لائن نیوز : صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی صاحب کا جواب جمع کروا دیا گیا ہے، اگر کسی ضمنی مقدمے میں نیا پہلو سامنے آتا ہے، تو اسے بھی شامل کرنا پڑتا ہے، پراسیکیوشن کا عمل ایک لمبا عمل ہوتا ہے ۔

صنم جاوید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی،پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں،عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ، صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

Leave a reply