کینیڈا میں سری لنکن خاندان کے 6 افراد قتل

0
50

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا میں سری لنکن خاندان کے چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

متاثرین کچھ عرصہ قبل کینیڈا منتقل ہوئے تھے، متاثرین میں پینتیس سالہ ماں، چار بچے اور ایک عزیز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ قتل جنوبی اوٹاوا کے مضافاتی علاقے میں رات گئے ایک گھر میں ہوا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔

کینیڈین پولیس نے ایک 19 سالہ سری لنکن طالب علم کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا جو اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر زخمی ہے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Leave a reply