سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش

0
57

ہاٹ لائن نیوز : آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں نومولود کی پیدائش پر والدین کی مداحوں کو مبارکباد، موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے نومولود کی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔

معروف بھارتی مقتول گلوکار شبھدیپ سنگھ المعروف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد والدین نے اپنے بیٹے کو انصاف دلانے کے لیے سب کی توجہ حاصل کی تھی، اور اب نومولود کی پیدائش کے بعد بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جبکہ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو موسے والا کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے۔

Leave a reply