ٹرمپ کو بڑا جھٹکا! عبدالرحمان السید امریکی سینیٹ کےپہلےمسلمان رکن منتخب

0
10
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا! عبدالرحمان السید امریکی سینیٹ کےپہلےمسلمان رکن منتخب

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ امیدوار عبدالرحمان السید نے سینیٹ کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہو گئے ہیں۔

عبدالرحمان السید نے ریپبلکن امیدوار اور سابق رکنِ کانگریس مائیک راجرز کو شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی۔ ان کی انتخابی مہم میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری، مہنگائی پر قابو پانے اور شہریوں کے لیے رہائشی اخراجات کم کرنے جیسے معاملات نمایاں رہے۔

پیشہ ورانہ طور پر ڈاکٹر عبدالرحمان السید ماضی میں ڈیٹرائٹ اور وین کاؤنٹی کے شعبہ صحت میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ وہ مشی گن میں مصری تارکین وطن کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔

انتخابی مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے مذہبی عقیدے اور نام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالرحمان السید نے کہا تھا کہ نومبر کے انتخابات کے بعد ٹرمپ کو انہیں ’’سینیٹر محمد‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا پڑے گا۔

انہیں انتخابی مہم میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق نائب صدر کملا ہیرس سمیت ڈیموکریٹک پارٹی کی متعدد اہم شخصیات کی حمایت بھی حاصل رہی۔

عبدالرحمان السید کی کامیابی کو امریکی سیاست میں مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply