کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے فوجی سربراہ سمیت 10 ہلاک

0
35

ہاٹ لائن نیوز : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت پانچ افسران بھی ہلاک ہوئے، ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے چار سو کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کیا، صدر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ لگ گئی، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ حادثہ کیونکر پیش آیا ؟ تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

Leave a reply