قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کا آج آخری دن

0
31

ہاٹ لائن نیوز : قومی اور صوبائی اسمبلی کے اکیس حلقوں میں ضمنی الیکشن اکیس اپریل کو ہوں گے، امیدواروں کے پاس انتخابی مہم چلانے کا آج آخری دن ہے، انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہو گا، الیکشن کمیشن کی ووٹرز، امیدواروں اور سپورٹرز کو یاد دہانی۔

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 19 اور بیس اپریل کی درمیانی شب ختم ہو گی، مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی،پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، سیکیوررٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave a reply