کیا پرویز الہی کی فریاد سنی جائیگی ؟

0
81

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الٰہی کی محمد خان بھٹی کی تقرری کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے دفتری اعتراض ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دفتر نے تصدیق شدہ نقول منسلک نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ہے، تصدیق شدہ نقول منسلک کر دیتے ہیں ، سیاسی بنیادوں پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا،پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ صوابدیدی اختیارات پر پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا،تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر محمد خان بھٹی کی تقرری کی گئی،اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی،اینٹی کرپشن عدالت نے 20 نومبر کو درخواست ضمانت مسترد کی ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم صادر کرے ۔

Leave a reply