فلم کی ریلیز سے قبل شاہ رخ کا انوکھا اقدام

0
76

فلم کی ریلیز سے قبل شاہ رخ کا انوکھا اقدام

ہاٹ لائن نیوز : اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل ڈھائی گھنٹے تک نہاتے ہیں۔

گزشتہ سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے بہت خوش قسمت سال ثابت ہوا، ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں جو ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ تھیں، تینوں ہی کامیاب رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں اداکار سے سوالات کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں زیادہ تر فلمیں جمعہ کو ریلیز ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے قبل یعنی جمعرات کو دن میں ڈھائی گھنٹے تک نہاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکامی اور کامیابی زندگی کا حصہ ہیں، انسان کو ہمیشہ اپنے لیے دعا کرنی چاہیے اور مستقبل میں بہتر کرنے کے لیے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

Leave a reply