عدالت نے آئی جی پنجاب کے خلاف جواب مانگ لیا

0
37

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں میاں محمود الرشید نے آئی جی پنجاب سمیت چھ افسران کو بطور ملزم طلب کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی ہے ۔

میاں محمود الرشید نے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے پراسکیوشن سے آج جواب طلب کرلیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ میں پولیس کے اہلکاروں نے بیان ریکارڈ کروایا ، اے ایس آئی حسام افضل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خالد نے بیان ریکارڈ کروایا، بیان کے مطابق پولیس اہلکار بطور پی ٹی آئی کارکن زمان پارک موجود تھے،بیان کے مطابق زمان پارک میں فیصلہ ہوا بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کیے جائیں، اہلکاروں نے تمام معلومات اپنے اعلی افسران کو دی ،آئی کی پنجاب اسمیت دیگر افسران مبینہ طور پر منصوبے سے آگاہ تھے ،پولیس افسران کو معلومات ہونے کے باوجود انہوں نے اس اقدام کو کیوں نہیں روکا۔

Leave a reply