کھانسی کےسیرپ پرپابندی

0
93

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 شربتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ لاہور میں تیار ہونے والے کھانسی کے سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کیے گئے تھے۔

مالدیپ کی شکایت پر تحقیقات میں شربتوں میں الکحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب حکومت نے ڈریپ کی سفارش پر 5 شربتوں کی فروخت روک دی۔

پنجاب کے تمام میڈیکل سٹورز سے ان سیرپس کا سٹاک فوری طور پر لے لیا گیا ہے اور متعلقہ فیکٹریوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply